حیدرآباد۔29دسمبر(راست) مہر آرگنائزیشن و العمودی ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام 31 دسمبر منگل کو 9 بجے شب اعظم فنکشن ہال مغل پورہ میں سالانہ محفل ذکر و محفل نعت پاک مقرر ہے۔ مولانا مرتضیٰ پاشاہ قادری نگرانی کریں گے۔ جماعت نور محمد حبیب عیسیٰ کا گروپ حصہ لے گا۔ جناب
عامر بن سلیم العمودی‘ محمد قدیر نے کہا کہ مذکورہ پروگرام کے انعقاد کا مقصد و منشاء سال نو کی شب نوجوانوں میں پائی جارہی بے راہ روی کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذکر خدا اور ذکر رسولؐ سے قلوب کو جلا ملتی ہے۔ انہوں نے برادران اسلام بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ اس محفل میں شرکت کریں۔